پٹنہ24 ؍اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بار بار آئی ٹی آئی کا امتحان کینسل ہونے سے ناراض طلبا نے بکسر ریلوے اسٹیشن پر جم کر ہنگامہ کیا۔ ریلوے لائن کی پٹری پر ہی آگ زنی کرکے پٹری پر پتھر کا چٹان رکھ ریلوے ٹریک جام کر دیا جس سے کئی ٹرینیں گھنٹوں متاثر رہیں۔ موقع پرپہنچے جی آر پی اورضلع پولیس نے پہلے تو طالب علموں کو بہت سمجھانے کی کوشش کی، لیکن طالب علموں کے آگے لاچار پولیس جوانوں نے جم کرلاٹھیاں چلائی ہیں۔ اگرچہ اس دوران ایس ڈی ایم کیکے اپادھیائے نے پولیس والوں کو مسلسل لاٹھی چارج سے روکتے بھی نظر آئے۔بتاتے چلیں کہ آئی ٹی آئی کے تیسرے اور چوتھے سمسٹر کا امتحان منسوخ ہونے سے ناراض طالب علموں نے جم کر ہنگامہ کرتے ہوئے پہلے شہر میں ویر کنور سنگھ چوک پر آتش زنی کی۔ بعد میں ریلوے اسٹیشن پہنچ کر طالب علموں نے جم کر ہنگامہ کیا۔ پولیس نے کئی طالب علموں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ جائے حادثہ پر پہنچے پولیس کپتان نے کہا کہ طالب علموں کی طرف سے کافی ہنگامہ کیا جا رہا تھا۔ سمجھانے کے بعد بھی طالب علم نہیں مان رہے تھے تو لازماََمعمولی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔